لکھنؤ،22جنوری(ایجنسی) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طالب علم روہت کی خودکشی کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، ایک ماں نے اپنا بیٹا کھویا ہے. اس بات کو کہتے ہوئے مودی جذباتی ہو گئے. اس دوران وہ تھوڑی دیر تک خاموش رہے.
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">امبیڈکر یونیورسٹی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر ملک کے لئے جئے اور مرے. انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں معلومات ہی طاقت ہے. مودی نے کہا کہ اگر تعلیمی نظام میں یہ سمجھنا پڑے کے طالب علموں کو کیا کرنا ہے تو سمجھئے تعلیم ادھوری ہے. انہوں نے کہا کہ ہم پر سماج کا بہت قرض ہے.